Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ملازمین کے ڈی اے کی اجرائی پر تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کا چیف منسٹر سے اظہار تشکر

سرکاری ملازمین کے ڈی اے کی اجرائی پر تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کا چیف منسٹر سے اظہار تشکر

حیدرآباد۔24اکٹوبر(سیاست نیوز) تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسر س اسوسیشن گریٹر حیدرآباد( ٹی این جی اوز) کے اجلاس میں چیف منسٹر چندرشیکھررائو کا شکریہ ادا کیاجنھوں نے سرکاری ملازمین کے ڈی اے کی اجرائی کا اعلان کیاہے۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹی این جی اوز ایس ایم حسینی مجیب نے کہاکہ تلنگانہ کے مختلف محکموں میں برسرخدمات آندھرائی ملازمین کی موجودگی تلنگانہ سرکاری ملازمین کیلئے احساس کمتری کا سبب بن رہی ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ عثمانیہ میڈیکل کالج کی ڈائرکٹر شریمتی لکشمی بائی جیسے آندھرائی عہدیدارتلنگانہ سے تعلق رکھنے والے درجہ دو او رچہارم کے عہدیداروں کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ انہو ںنے حکومت سے مطالبہ کی شریمتی لکشمی بائی کا فوری آندھرا تبادلہ کیاجائے۔ انہو ںنے بتایا کہ ڈپٹی تحصیلدارزمرے کے عہدیداروں کو ان کے عہدوں پر ترقی ضروری ہے کیونکہ وہ کئی سالوں سے ایک عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور دستور کے مطابق ان کی ترقی ضروری ہے ۔ جناب مجیب نے کہاکہ خیر ت آباد آرٹی او دفتر میںپچھلے چھ ماہ سے فرضی مقدمات میں درجہ چہارم کو برطرف کردیاگیا ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ چھ ماہ میںکوئی بھی ثبوت مذکورہ عہدیدارو ںکے خلاف پیش نہیںکیاگیا ۔ انہو ںنے کہاکہ چھ ماہ سے معطل مذکورہ ملازمین کسم پرسی کی زندگی گذار نے پر مجبور ہیں حکومت او رمحکمہ کو چاہئے کہ وہ ان کے خلاف درج واقعات کو ختم کرکے انہیں بحال کرے۔ انہو ں نے کہاکہ آئندہ ماہ ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد کے زیر اہتمام اسپورٹس میٹ کا انعقاد عمل میںلایاجائے گا ۔ انہوںنے بتایا کہ ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمودعلی‘ وزیر بلدی نظم ونسق و آئی ٹی کے ٹی راما رائو مہمانِ خصوصی ہونگے ۔

TOPPOPULARRECENT