Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ملازمین یونینوں کے قائدین آن ڈیوٹی

سرکاری ملازمین یونینوں کے قائدین آن ڈیوٹی

سکریٹری محکمہ جنرل اڈمنسٹریشن بی وینکٹیشور راؤ کے احکامات
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت نے تلنگانہ نے سرکاری ملازمین یونینوں کے قائدین کو آن ڈیوٹی ( او ڈی ) سہولت فراہم کرتے ہوئے سکریٹری ریاستی محکمہ جنرل اڈمنسٹریشن مسٹر بی وینکٹیشور راؤ نے احکامات جاری کئے ۔ جن ملازمین یونین قائدین کو آن ڈیوٹی سہولت فراہم کی گئی ہے ان میں صدر تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسرس سنٹرل یونین مسٹر کے رویندر ریڈی جنرل سکریٹری ٹی این جی اوز سنٹرل یونین مسٹر ایم اے حمید جنرل سکریٹری تلنگانہ سکریٹریٹ ایمپلائز اسوسی ایشن مسٹر محمد یوسف صدر تلنگانہ اسٹیٹ یونائٹیڈ ٹیچرس فیڈریشن اے نرسی ریڈی جنرل سکریٹری ٹی ایس یو ٹی ایف ، سی ایچ روی ، تلنگانہ اسٹیٹ جی آر ٹی یو ریاستی صدر بی سروتم ریڈی جنرل سکریٹری ایس لکشما ریڈی تلنگانہ ریونیو سروسیس ایمپلائز اسوسی ایشن ریاستی صدر ایم شیو شنکر تلنگانہ کلاس فور ( درجہ چہارم ) ایمپلائز سنٹرل اسوسی ایشن ریاستی صدر جی گنانہ سندر ٹوین سٹیز گورنمنٹ ڈرائیورس سنٹرل اسوسی ایشن جنرل سکریٹری مسٹر محمد جلال الدین ، تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس یونین ریاستی صدر سی راجی ریڈی ، جنرل سکریٹری بی بھوجنگ راؤ ٹی ار ٹی ایف ریاستی صدر اے لکشما ریڈی جنرل سکریٹری ایم یلیا شامل ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT