Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری ملازم کی خودکشی

سرکاری ملازم کی خودکشی

بھینسہ ۔ /23 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر بھینسہ کے سرکاری ملازم نے صحت کی خرابی سے دلبرداشتہ ہوکر بھینسہ شہر کے گڈناواگو پراجکٹ میں کود کر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ شہر کے بھوئی گلی کے متوطن ایم سائیناتھ عمر 50 سال جو نرمل بلدیہ دفتر میں بل کلکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے دیا تھا لیکن گزشتہ تین یوم قبل سے گمشدہ تھا جسے افراد خاندان نے مختلف مقامات پر تلاش کیا لیکن آج صبح کے اوقات میں گڈنا واگو پراجکٹ پر قیام پذیر مچھیروں کو پانی کے کنارے نعش نظر آنے پر انہوں نے بھینسہ پولیس کو اس کی اطلاع دی جس پر بھینسہ سب انسپکٹر بی شنکر پولیس جمعیت کے ہمراہ گڈنا واگو پراجکٹ پہنچکر نعش کا پنچنامہ کرتے ہوئے متوفی کی شناخت ایم سائیناتھ سے کی گئی اور اس کی اطلاع اس کے افراد خاندان کو دی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ متوفی صحت کی خرابی کی وجہ سے کچھ مہینوں سے پریشان رہ رہا تھا اور دو سال قبل متوفی کا کسی بیماری کے باعث آپریشن بھی کیا جاچکا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر متوفی نے انتہائی اقدام اپناتے ہوئے گڈنا واگو پراجکٹ میں کود کر خودکشی کرلی ۔ نعش کا پوسٹ مارٹم بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں کیا گیا ۔ بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا اور اس ضمن میں بھینسہ سب انسپکٹر بی شنکر نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔

TOPPOPULARRECENT