Wednesday , February 21 2018
Home / جرائم و حادثات / سرکاری میٹرنٹی ہاسپٹل میں زچہ کی موت ، پولیس میں شکایت درج

سرکاری میٹرنٹی ہاسپٹل میں زچہ کی موت ، پولیس میں شکایت درج

حیدرآباد /22 نومبر ( سیاست نیوز ) سرکاری میٹرنٹی ہاسپٹل میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ انیتا جو محبوب نگر علاقہ کے ساکن سنتوش کی بیوی کو 20 نومبر کو ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تھا ۔ 29 نومبر کو خاتون کی سرجری ہوئی اور اس نے لڑکی کو جنم دیا ۔ جس کے بعد اس خاتون کا شوہر اور اس کی ساس اپنے گھر چلے گئے تاہم شام کے وقت اس خاتون کے شوہر کو ہاسپٹل سے فون آیا کہ اس کی بیوی کی صحت اچانک بگڑ گئی اور علاج کے دوران خاتون فوت ہوگئی ۔ اس بات پر برہم سنتوش نے اپنی بیوی کی موت کا ذمہ دار ڈاکٹروں کو ٹہراتے ہوئے چارمینار پولیس اسٹیشن میں شکایت کردی ۔ پولیس چارمینار نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

216 گرام سونے کے ساتھ ایرپورٹ پر مسافر گرفتار
شمس آباد ۔ /22 نومبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 216 گرام سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب مسقط سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی فلائیٹ عمان ایرلائین Wy-237 سے آنے والے ایک مسافر کی تلاشی لینے پر اس کے سیل فون کی بیاٹری کے دونوں جانب سونے کے دو بسکٹ جس کو کور سے لپیٹ کر رکھا تھا جس کا وزن 216 گرام اور مالیت 6,57,720 روپئے کو ضبط کرتے ہوئے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا

TOPPOPULARRECENT