Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری وامدادی مدارس کیلئے انفراسٹرکچر کی فراہمی کا خیرمقدم

سرکاری وامدادی مدارس کیلئے انفراسٹرکچر کی فراہمی کا خیرمقدم

اسکول بیگس اور اسٹیشنری مفت فراہم کرنے کا مطالبہ: اردو اکیڈمی جدہ
حیدرآباد /27 دسمبر (پریس نوٹ) اردو اکیڈمی جدہ کے سرپرست اعلی جناب غلام آصف صمدانی، صدر جناب سید جمال اللہ قادری، معتمد جناب سلیم فاروقی اور دیگر ارکان نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اور سکریٹری و ڈائرکٹر اردو اکیڈمی پروفیسر ایس اے شکور کی جانب سے اسکول انفراسٹرکچر اسکیم کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور آئندہ بھی اس طرح کی امداد کی توقع ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے اپنی شخصی دلچسپی سے اسکولس کی تعداد 250 سے بڑھاکر 500 کردیا اور 25 ہزار روپئے کی امداد دوگنی کرکے 50 ہزار کردیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت سرکاری و امدادی اردو مدارس کی ترقی کے لئے مستحسن اقدامات کر رہی ہے، جو قابل ستائش ہے۔ انھوں نے چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر سے اپیل کی کہ پچھلے سال حکومت کی جانب سے اسکول بیگس اور اسٹیشنری مفت فراہم کرنے کا ڈپٹی چیف منسٹر نے وعدہ کیا تھا، لہذا اس اسکیم کو فوری منظور کرکے آئندہ سال سے تلنگانہ کے سرکاری مدارس میں مذکورہ اشیاء فراہم کی جائیں اور ان اسکول بیگس اور کاپیوں پر ’’سنہرا تلنگانہ‘‘ کا نقشہ رکھا جائے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے غریب بچوں اور ان کے سرپرستوں میں خوشی کی لہر دوڑ جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT