Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری پراجیکٹس کو جی ایس ٹی سے استثنی کا بلڈرس کا مطالبہ

سرکاری پراجیکٹس کو جی ایس ٹی سے استثنی کا بلڈرس کا مطالبہ

حیدرآباد 8 ستمبر ( پی ٹی آئی ) بلڈرس اسوسی ایشن آف انڈیا نے آج مطالبہ کیا کہ جی ایس ٹی کونسل تمام سرکاری پراجیکٹس کو جو 30 جون 2017 سے پہلے طئے پاچکے ہوں جی ایس ٹی سے استثنی دیا جائے ۔ اسوسی ایشن نے کہا کہ ان پراجیکٹس کیلئے سابقہ ویاٹ ٹیکس ڈھانچہ پر عمل کیا جانا چاہئے ۔ قومی نائب صدر اسوسی ایشن ایس این ریڈی نے آج ایک بیان میں کہا کہ بلڈرس کو موجودہ پراجیکٹس پر جی ایس ٹی کے نفاذ سے بہت زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سارے ملک میں بلڈرس کو سرکاری پراجیکٹس پر عمل آوری میں مشکلات پیش آ رہی ہیںکیونکہ ان پراجیکٹس کو بھی جو 30 جون 2017 سے پہلے کے منظورہ ہیں جی ایس ٹی کے دائرہ میں لادیا گیا ہے ۔ جی ایس ٹی پر جلد بازی میںعمل سے تمام پراجیکٹس پر منفی اثر ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT