Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری کالجو میں معیاری تعلیم کا ادعا

سرکاری کالجو میں معیاری تعلیم کا ادعا

کریم نگر ۔ 6مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں تمام سرکاری ڈگری کالجوں میں بہترین عمارتیں و تمام بنیادی سہولتیں ‘ ماہر و تجربہ کار لکچررس کے ساتھ معیاری پیمانے پر مبنی تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔ ضلع کلکٹر نیتو کماری پرساد نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ پیر کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں مختلف سرکاری ڈگری کالجس میں دستیاب کورس ‘ ہاسٹلوں ‘ تجربہ

کریم نگر ۔ 6مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں تمام سرکاری ڈگری کالجوں میں بہترین عمارتیں و تمام بنیادی سہولتیں ‘ ماہر و تجربہ کار لکچررس کے ساتھ معیاری پیمانے پر مبنی تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔ ضلع کلکٹر نیتو کماری پرساد نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ پیر کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں مختلف سرکاری ڈگری کالجس میں دستیاب کورس ‘ ہاسٹلوں ‘ تجربہ کار ماہر لکچررس ‘ مہیا سہولیات کی تفصیلات پر مبنی بروچر کی ضلع کلکٹر نے رسم اجراء انجام دی ۔ ا س موقع پر کلکٹر نے کہا کہ خانگی کالجوں کے مقابلے میں سرکاری ڈگری کالجوں میں تمام عصری ٹکنالوجی کے ساتھ تدریس کی جارہی ہے ۔ انٹر کامیاب امیدوار سرکاری ڈگری کالجوں میں داخلہ لیکر اپنے سنہری مستقبل کیلئے بنیاد ڈالیں ۔ اس پروگرام میں جوائنٹ کلکٹر پوسومی باسو ‘اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندرا ‘ ایس آر آر ڈگری کالج پرنسپال مدھو سدن ریڈی ‘ ڈی آر او ٹی ویرا برہمیا و دیگر ڈگری کالجوں کے پرنسپالس وغیرہ نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT