Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / سرکاری کمپنیوں کو کارپوریشن بنانے کا اختیار : وزیراعظم

سرکاری کمپنیوں کو کارپوریشن بنانے کا اختیار : وزیراعظم

نئی دہلی ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی حکومت سرکاری زیرانتظام کمپنیوں کو کارپوریشن بنانے کا اختیار رکھتی ہے تاکہ انہیں پائیدار بنانے کیلئے ان کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔ یہ ایک متبادل طریقہ ہے۔ ان کمپنیوں کو بجائے بند کرنے کے ان سے سرمایہ کاری کی تخفیف کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اصلاح پسندوں کا ملک ہے جن کا کہنا ہیکہ اگرآپ تخفیف سرمایہ کاری کریں تو حکومت بہت اچھا کام کرے گی۔ اگر ہڑتال ہوجائے تو اخبارات کے صفحہ اول کی خبریں بن جاتی ہیں۔ مودی مردہ باد کے نعرے لگائے جاتے ہیں۔ جہاز رانی کمپنیوں کے سلسلہ میں جو نقصان میں چل رہی تھیں، منافع بخش بنانے کیلئے حکومت نے ایسا ہی اقدام کیا تھا اور اس کے ردعمل میں ایسا ہی کچھ ہوا تھا۔ ہندوستان ٹائمز کی قیادت کے موضوع پر چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے مذکورہ بالا تبصرہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT