Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / سرکردہ آئی ایس عالم کی ہلاکت : امریکی اتحاد

سرکردہ آئی ایس عالم کی ہلاکت : امریکی اتحاد

بیروت ، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ زیرقیادت اتحاد نے آج کہا کہ اس نے اسلامک اسٹیٹ گروپ کے خودساختہ مفتی اعظم کو ماہ مئی عراقی سرحد کے قریب شامی ٹاؤن پر ایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا گیا۔ اتحادی فورس نے جہادی گروپ کا مخفف استعمال کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایس آئی ایس کے خودساختہ مفتی اعظم ترکی بینالی کو 31 مئی کو شام کے علاقہ میں فضائی حملہ میں ہلاک کیا گیا۔ اس حملے کے بعد سے بینالی کی موت کی افواہیں زوروں پر تھیں لیکن اس بیان تک کوئی سرکاری توثیق نہیں ہوئی تھی۔ بینالی کو آئی ایس لیڈر ابوبکر ال بغدادی کا قریبی بااعتماد سمجھا جاتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT