Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / سرکردہ افراد کو نشانہ بنایا جائے: کجریوال

سرکردہ افراد کو نشانہ بنایا جائے: کجریوال

جاسوسی ریاکٹ بے نقاب کرنے پر پولیس کی ستائش

جاسوسی ریاکٹ بے نقاب کرنے پر پولیس کی ستائش
نئی دہلی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کارپوریٹ گھرانوں کے جاسوسی ریاکٹ کو بے نقاب کرنے پر دہلی پولیس کی ستائش کرتے ہوئے چیف منسٹر اروند کجریوال نے کہاکہ اب اعلیٰ سطح کے افراد کو نشانہ بنایا جائے جنھیں خفیہ دستاویزات کے افشاء سے فائدہ ہوا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر پر کہاکہ اگرچیکہ دہلی پولیس جاسوسی ریاکٹ کا پتہ چلاکر قابل ستائش کام کیا لیکن تحقیقات کے دوران جن نامی گرامی افراد کے نام سامنے آئے ہیںانھیں گرفت میں لیا جائے۔ واضح رہے کہ ایک سنسنی خیز کارپوریٹ جاسوسی کیس میں گرفتار سرکردہ انرجی فرمس کے 5 سینئر ایکزیکٹیو اور 2 کنٹاسکس شامل ہیں جنھوں نے خفیہ دستاویزات بشمول وزیر فینانس کی بجٹ تقریر کا افشاء کروایا تھا۔ عام آدمی پارٹی نے کل وقت مقررہ میں تحقیقات مکمل کرلینے کیلئے ایک کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ عام آدمی پارٹی اکثر و بیشتر دہلی پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT