Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سرکل انسپکٹر پولیس بودھن دامودھر ریڈی معطل

سرکل انسپکٹر پولیس بودھن دامودھر ریڈی معطل

بودھن ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکل انسپکٹر پولیس بودھن رورل مسٹر دامودھر ریڈی کو مبینہ طور پر ممنوعہ گٹکھا بیوپاریوں سے ساز باز کرنے کے الزام میں گزشتہ روز انسپکٹر جنرل مسٹر نوین چند سے ملازمت سے معطل کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب اسی ماہ کی گیارہ تاریخ کو ممنوعہ گٹکھا پیاکٹس کے تھیلوں سے بھری ایک لاری کو ایڈپلی منڈل پولیس نے جان

بودھن ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکل انسپکٹر پولیس بودھن رورل مسٹر دامودھر ریڈی کو مبینہ طور پر ممنوعہ گٹکھا بیوپاریوں سے ساز باز کرنے کے الزام میں گزشتہ روز انسپکٹر جنرل مسٹر نوین چند سے ملازمت سے معطل کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب اسی ماہ کی گیارہ تاریخ کو ممنوعہ گٹکھا پیاکٹس کے تھیلوں سے بھری ایک لاری کو ایڈپلی منڈل پولیس نے جانکم پیٹھ چوراستہ کے قریب پکڑلیا تھا اور ممنوع اشیاء کے لوڈ سے لدی لاری کو پکڑ لینے کی اطلاع ضلع و ریاستی سطح کے عہدیداروں کے علاوہ سرکل انسپکٹر پولیس رورل بودھن دامودھر ریڈی کو بھی دے دی تھی ۔ مسٹر ریڈی فوری جانکم پیٹ کا دورہ کیا اور گٹکھے سے بھرے دو تھیلے ضبط کر کے لاری کو جانے کی اجازت دیدی تھی ۔ ضلع پولیس نظام آباد میں جاری ممنوعہ گٹکھا کے بیوپار سے باخبر تھی وہ بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء کے ساتھ اس کاروبار میں ملوث افراد کو پکڑنے کے موقع کی تلاش میں تھی لیکن سرکل انسپکٹر مسٹر دامودھر ریڈی کی مبینہ طور پر مجرمانہ غفلت کے باعث ہاتھ لگے گٹکھے کا اسٹاک اور مجرمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ڈی آئی جی گنگا دھر کی آئی جی کو پیش کردہ رپورٹ کی بنیاد پر سرکل انسپکٹر بودھن رورل مسٹر دامودھر ریڈی کو آئی جی نے ملازمت سے معطل کردیا ۔ واضح ہو کہ گزشتہ چار دن قبل دامودھر ریڈی نے ایک جادو ٹونا کرنے والی خاتون پر حملہ کرنے کے الزام میں تقریباً 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا تھا ۔ ان 35 میں تقریباً 20 افراد نے سرکل انسپکٹر پر الزام عائد کیا کہ انہیں جبراً اس واقعہ میں ملوث کیا گیا جبکہ جادو گرنی پر کئے گئے حملے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT