Wednesday , December 12 2018

سرکل انسپکٹر کی سالگرہ تقریب

کورٹلہ۔ 13 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب واسم سریندر سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ کی سالگرہ تقریب کورٹلہ پولیس اسٹیشن میں دھوم دھام سے منائی گئی۔ پولیس اسٹیشن کے ملازمین نے سالگرہ کے موقع پر شرکت کرتے ہوئے جناب واسم سریندر سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر جناب واسم سریندر سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ نے کیک کاٹ کر مٹھائی تقسیم کی۔ جناب شیلم وینو گوپال چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ ، صدر ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ جناب اتم انیل، صدر منڈل ٹی آر ایس پارٹی، ڈی راجیشم، بھارتیہ جنتا پارٹی کونسلر جناب اندروی ستیم نے سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT