Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / سرکل V کے فوڈ سیکوریٹی کارڈ ہولڈرس کو اطلاع

سرکل V کے فوڈ سیکوریٹی کارڈ ہولڈرس کو اطلاع

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : اسسٹنٹ سپلائی آفیسر ، سرکل V کے بموجب 2 مارچ کو ماہ مارچ کے لیے فوڈ سیکوریٹی کارڈس کے لیے کوپنس تقسیم کردئیے گئے ۔ لہذا درخواست گذاران جنہوں نے درخواستیں داخل کیا ہیں وہ فیر پرائز شاپ سے کوپنس حاصل کرسکتے ہیں ۔ جو بالکلیہ مفت ہیں ۔ ان کوپنس کے لیے کارڈ ہولڈرس کو کچھ بھی پیسے ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کارڈ ہولڈرس کوپن حاصل کر کے تصدیق کرلیں اگر کوئی کسی قسم کی ناموں اور تفصیلات میں غلطی ہو تو اس کی وضاحت تحریر کر کے فیر پرائز شاپ ڈیلرس کو تمام ارکان کے آدھارکارڈ کے زیراکس کے ہمراہ حوالے کردیں ۔ بچوں کا نام شامل کرنا ہو تو برتھ سرٹیفیکٹس اور بینک تفصیلات بھی داخل کرنا ہوگا ۔ دفتر وہاں سے اس کو حاصل کر کے کریکٹسس ( تصحیح ) کرلے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT