Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / سریتا کا برونز میڈل بحال

سریتا کا برونز میڈل بحال

انچیان۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی باکسر ایل سریتا دیوی کی جانب سے جیتے گئے برونز میڈل کے تنازعہ کو ختم کرتے ہوئے ایشیاء کی اولمپک کونسل نے آج ہندوستان کے ایشین گیمس کے جتھے کے عہدیداروں کے ساتھ سنوائی کے بعد 60 کیلو گرام زمرہ میں ان کی کامیابی کے موقف کو بحال کردیا۔ جتھے کے صدر ایڈلی سمریوالا نے میڈیا کو بتایا کہ میڈلس کی تقس

انچیان۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی باکسر ایل سریتا دیوی کی جانب سے جیتے گئے برونز میڈل کے تنازعہ کو ختم کرتے ہوئے ایشیاء کی اولمپک کونسل نے آج ہندوستان کے ایشین گیمس کے جتھے کے عہدیداروں کے ساتھ سنوائی کے بعد 60 کیلو گرام زمرہ میں ان کی کامیابی کے موقف کو بحال کردیا۔ جتھے کے صدر ایڈلی سمریوالا نے میڈیا کو بتایا کہ میڈلس کی تقسیم کی تقریب کے دوران جو کچھ ہوا وہ جذبات کی وجہ سے ہوا تھا اور او سی اے میں سریتا دیوی کو برونز میڈل فاتح قرار دیئے جانے کے موقف کو بحال کردیا ہے۔ یاد رہے 30 ستمبر کو منعقدہ سیمی فائنل میں بہتر مظاہرہ کے باوجود ججس نے ان کی حریف باکسر جنوبی کوریائی جینا پارک کو فاتح قرار دیا جس پر سریتا دیوی نے سخت احتجاج کرتے ہوئے میڈل واپس کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT