Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / سریتا کو او جی کیو کا 10 لاکھ کا انعام

سریتا کو او جی کیو کا 10 لاکھ کا انعام

نئی دہلی ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی باکسر ایل سریتا دیوی جنہوں نے ارباب مجاز کے متنازعہ فیصلہ کے بعد 17 ویں ایشین گیمس میں برونز میڈل قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ تاہم انہیں اولمپک گولڈ کیوس (او جی کیو) کی جانب سے حوصلہ افزاء خبر سننے کو ملی جیسا کہ اس کمپنی نے فیصلہ کیا ہیکہ وہ منی پور سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ کی ہمت افزائی

نئی دہلی ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی باکسر ایل سریتا دیوی جنہوں نے ارباب مجاز کے متنازعہ فیصلہ کے بعد 17 ویں ایشین گیمس میں برونز میڈل قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ تاہم انہیں اولمپک گولڈ کیوس (او جی کیو) کی جانب سے حوصلہ افزاء خبر سننے کو ملی جیسا کہ اس کمپنی نے فیصلہ کیا ہیکہ وہ منی پور سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ کی ہمت افزائی کیلئے انہیں 10 لاکھ روپئے کا انعام دے گی۔ سریتا کا گولڈ میڈل حاصل کرنے کا خواب اس وقت چکناچور ہوگیا جب ججس نے جنوبی کوریا کی جی ناپارک کو فاتح قرار دیا حالانکہ 60 کیلو گرام زمرہ کے اس مقابلہ میں سریتا نے بہترین اور جارحانہ مظاہرہ کیا تھا۔ اپنے ساتھ ہوئی ناانصافی کے خلاف سریتا نے اپنا احتجاج بھی درج کروایا۔ علاوہ ازیں انہوں نے پوڈیم پر میڈلس کی تقسیم کی تقریب کے دوران برونز میڈل قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے جنوبی کوریائی کھلاڑی کے حوالہ ہی کردیا۔ سریتا کے اس عمل پر انہیں آل انڈیا باکسنگ اسوسی ایشن کی جانب سے تادیبی کارروائی کا سامنا ہے لیکن میڈیا اور او جی کیو کی جانب سے ان کی مسلسل حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ او جی کیو نے اپنی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ کمپنی نہ صرف ان کی حمایت کرتی ہے بلکہ سریتا دیوی کیلئے 10 لاکھ روپئے کا اعلان بھی کرتی ہے۔ علاوہ ازیں کمپنی نے سریتا دیوی کی ٹریننگ کیلئے بجٹ میں 10 لاکھ روپئے کا بھی اضافہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT