Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / سریش رائنا کارحادثہ میں محفوظ

سریش رائنا کارحادثہ میں محفوظ

کانپور۔13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹاربیٹسمین سریش رائنا کار حادثے میں بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سریش رائنا غازی آباد سے کرکٹ میچ کھیلنے کے لئے کانپور جا رہے تھے کہ اس دوران اتھوا کے علاقے فرینڈز کالونی کے قریب ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی قابو سے باہر ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے وہ حادثے سے میں بال بال بچ گئے اور انہیں ایک خراش تک نہیں آئی۔ کانپور کی پولیس نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سریش رائنا حادثے میں محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔حادثے کے بعد سریش رائنا کے پاس کوئی اضافی ٹائر موجود نہیں تھا جو وہ تبدیل کر کے گھر روانہ ہو جاتے تاہم مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے ان کیلئے ایک گاڑی کا انتظام کیا جس کے بعد وہ اپنے گھر کیلئے روانہ ہو گئے۔ خوش قسمتی سے گاڑی کی رفتار کم تھی اگر گاڑی کی رفتار تیز ہوتی تو نتائج خطرناک ہو سکتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT