Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / سریش رائنا کی سنچری ، ہندوستان 304/6

سریش رائنا کی سنچری ، ہندوستان 304/6

کوہلی پھر صفر پر آؤٹ

کوہلی پھر صفر پر آؤٹ
کارڈِف۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کا ہندوستانی ٹیم نے بہتر آغاز کیا ہے حالانکہ ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کیلئے مدعو کئے جانے پر ہندوستانی ٹیم کی شروعات بہتر نہیں ہوئی تھی کیونکہ ایک موقع پر 19 رنز کے مجموعی اسکور پر اوپنر شکھر دھون (11) اور ویراٹ کوہلی (0) کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا لیکن ونڈے ٹیم کا حصہ بننے والے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین سریش رائنا نے 75 گیندوں میں 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 100 رنز اسکور کرنے کے علاوہ مہیندر سنگھ دھونی (52) کے ہمراہ پانچویں وکٹ کیلئے تیز رفتار 144 رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے ٹیم کو 304/6 تک پہنچانے میں کلیدی رول ادا کیا۔ قبل ازیں روہت شرما نے ابتداء میں 87 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکوں اور ایک چھکے کے ہمراہ 52 رنز اسکور کرتے ہوئے اجنکیا راہنے (41) کے ساتھ تیسری وکٹ کیلئے 91 رنز کی پارٹنرشپ کے ذریعہ ٹیم کو نازک صورتِ حال سے باہر نکالنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ انگلینڈ کیلئے کرس ووکس نے 52 رنز کے عوض 4 اور جیمس ٹریڈ ویل نے 42 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

TOPPOPULARRECENT