Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرینا اور جوکووچ کے ساتھ یو ایس اوپن کا کل سے آغاز

سرینا اور جوکووچ کے ساتھ یو ایس اوپن کا کل سے آغاز

نیویارک۔19اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹینس کے دو عالمی نمبر ایک کھلاری سرینا ولیمس اور نوواک جوکووچ پیر سے شروع ہونے والے یو ایس اوپن ٹورنمنٹ میں مقابلہ کریں گے ۔ ٹورنمنٹ کے منتظمین نے قرعہ اندازی کے بعد ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’ مرد اور خاتون ٹینس میں عالمی درجہ اول کے حامل یہ دونوں کھلاڑی مقابلوں کے پہلے دن کھیلیں گے ‘‘  جس کا مطلبہ یہ ہوا کہ تین مرتبہ دفاعی چمپئن رہ چکی سرینا ولیمس 1988 میں منعقدہ  پہلے خطابی مقابلے میں اسٹیفی گراف کے حصہ لینے کے بعد کسی خطابی ٹورنمنٹ کے مقابلے میں پہلے دن مقابلہ کریں گی ‘ جس میں ان کا سامنا روس کی ویٹالیہ دیاتسچنکو سے ہوگا ۔ ممکن ہے کہ یہ مقابلہ ارتھر ایش اسٹیڈیم میں غالباً رات کو منعقد ہوگا ۔ولیمس  گذشتہ ماہ اس سال کا چوتھا خطاب حصل کرچکی ہیں ۔ دوسری مرتبہ امریکی اوپن ٹائیٹل جیتنے کے خواہاں جوکووچ کا مقابلہ پیر کو برازیل کے ہواؤ سوزا سے ہوگا جبکہ کوارٹر فائنل میں ان کے امکانی حریف اسپین کے رافیل نڈال پیر کو کروشیا کے بوانیا کورچ سے ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT