Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / سرینا کا آج فائنل میں کیربر سے مقابلہ

سرینا کا آج فائنل میں کیربر سے مقابلہ

لندن۔13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)جرمنی کی خاتون ٹینس سٹار اینجلک کیربرنے ومبلڈن ٹینس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں لٹویا کی جلینا اوسٹاپینکو کو شکست دے کر گزشتہ 3 برسوں کے دوران چوتھی مرتبہ گرانڈ سلام کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔21سالہ نمبر 5 سیڈ جلینا اوسٹاپینکو کونمبر 10سیڈ کھلاڑی اینجلک کیربر نے 6-3اور6-3سے شکست دی۔فائنل میں اینجلک کیربر کا مقابلہ امریکہ کی سرینا ولیمز سے ہو گا ،جنہوں نے جرمن پلیئرجولیا جارجزکو سیمی فائنل میں ہرا کر فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کی ۔سرینا نے جولیا کو 6-2 ،6-4 سے شکست دی۔سرینا بمقابلہ کیربر یہ 2016 کے بعد ومبلڈن کا فائنل ہوگا جبکہ دوسال قبل سرینا نے راست سٹوں میں اپنی حریف کو شکست دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT