Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرینا کو شکست دے سکتا ہوں، 56 سالہ میکنرو کا دعویٰ

سرینا کو شکست دے سکتا ہوں، 56 سالہ میکنرو کا دعویٰ

نیویارک ، 24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ٹینس کے دو بڑے اور نامور کرداروں کے درمیان مقابلے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ 56 سالہ سابق ٹینس اسٹار اور ومبلڈن چمپئن جان میکنرو نے دعویٰ کردیا ہے کہ وہ 33سالہ سرینا ولیمز کو شکست سے دوچار کر دیں گے۔ امریکہ میں ایک ٹی وی ٹاک شو کے دوران جب میزبان نے 3 مرتبہ کے ومبلڈن اور 4 مرتبہ کے یو ایس اوپن ٹائٹل ہولڈر میکنرو سے سوال کیا کہ کیا وہ سرینا ولیمز کو ہرا سکتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹیوں کا یہ خیال ہے کہ سرینا انہیں ہرا سکتی ہیں لیکن ان کا خیال اس کے برعکس ہے۔

TOPPOPULARRECENT