Wednesday , December 19 2018

سرینا کو غیرمعروف کھلاڑی کیخلاف شکست

چالسٹن ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس اسٹار کو فیملی سرکل کپ کے پہلے ہی راؤنڈ میں حیران کن طور پر عالمی درجہ بندی میں 78 ویں مقام پر فائز غیرمعروف کھلاڑی جانا سیپیلوا کے خلاف راست سیٹوں میں شکست برداشت کرنی پڑی۔ کلے کورٹ کے سیزن کے آغاز پر کھیلے جارہے ٹورنمنٹ کے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں جو کہ سرینا کے لئے ٹورنمنٹ

چالسٹن ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس اسٹار کو فیملی سرکل کپ کے پہلے ہی راؤنڈ میں حیران کن طور پر عالمی درجہ بندی میں 78 ویں مقام پر فائز غیرمعروف کھلاڑی جانا سیپیلوا کے خلاف راست سیٹوں میں شکست برداشت کرنی پڑی۔ کلے کورٹ کے سیزن کے آغاز پر کھیلے جارہے ٹورنمنٹ کے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں جو کہ سرینا کے لئے ٹورنمنٹ کا پہلا مقابلہ تھا ، یہاں انہیں سلواکیہ کی 20 سالہ کھلاڑی کے خلاف 6-4 ، 6-4 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔

17 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپین سرینا کو 84 منٹوں کے اس مقابلے میں جدوجہد کرتا دیکھا گیا ہے۔ شکست کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے سرینا نے کہا کہ وہ انتہائی تھکان محسوس کررہی ہیں اور انہیں آرام کی ضرورت ہے۔ سرینا جنہوں نے یہاں 2008ء ، 2012ء اور 2013ء میں خطابات حاصل کئے ہیں ، اور اس کے علاوہ وہ گزشتہ 15 مقابلوں میں ناقابل تسخیر رہ چکی ہیں لیکن انہیں یہاں اپنے پہلے ہی مقابلے میں شکست ہوئی حالانکہ گزشتہ ہفتہ انہوں نے سونی اوپن خطاب بھی حاصل کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT