سرینا کو واپسی پر شکست کا سامنا

نیو یارک۔7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز گھریلومیدان پر ہونے والے اپنے پہلے سنگلزٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہو گئیں۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد وہ پہلی مرتبہ کسی سنگلز ٹورنمنٹ میں شریک ہوئی تھیں تاہم کامیابی ان سے دور رہی۔ سیمی فائنل میں سرینا ولیمز کا مقابلہ پینگ شوئی سے ہوا تھا جس میں امریکی کھلاڑی کو13۔11سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یہ امریکہ میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹورنمنٹ رہا جس میں حریف کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے خلاف ایک ہی سٹ میںکم ازکم 10نشانات تک مقابلہ کرنا ہوتا ہے اور2 نشانات کی برتری حاصل کرنے والی کھلاڑی فاتح قرار پاتی ہے۔ فائنل میں ایلینا سویٹلینا 10۔3سے کامیابی حاصل کی اور2 لاکھ 50ہزارڈالرس کا انعام اور ٹرافی اپنے نام کرلی۔

وارنر اور ڈی کاک
کے خلاف چارج شیٹ
دبئی ۔7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ڈیوڈ وارنر اور کوائنٹن ڈی کاک پر ضابطہ اخلاق توڑنے کے خلاف باقاعدہ چارج شیٹ جاری کردی ہے، دونوں کھلاڑیوں کو خود پر عائد الزامات کا جواب دینے کی مہلت دی گئی ہے۔یاد رہیکہ وارنر اور ڈی کاک کے درمیان پہلے ٹسٹ کے درمیان گرما گرم بحث وتکرار ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT