Tuesday , December 11 2018

سرینا کی ڈبلیو ٹی اے فائنلس چیمپئن شپ کی ہیٹ ٹرک

سنگاپور۔27 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمس نے سیزن کا شاندار اختتام کردیا۔انہوں نے سیمونا ہیلپ کو شکست دیکرڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ جیتنے کی ہیٹ ٹرک کر لی جبکہ وہ مجموعی طور پر پانچویں مرتبہ ویمنز ٹینس اسوسی ایشن چیمپئن شپ جیتنے کا اعزا زحاصل کرلیا۔ انہوں نے پانچویں مرتبہ خطاب جیت کرمارٹینا ناراتیلواکا ریکارڈ برابر کردیا۔سنگاپو رمیں سا ل کا آخری ایونٹ خواتین ٹینس اسوسی ایشن فائنلس کے فیصلہ کن مرحلے میں سرینا اور فورتھ سیڈرومانیہ کی ہیلپ مدمقابل ہوئیں۔سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو 6-3,6-0 سے شکست دیکر گروپ مرحلے میں ہوئی اپنی شکست کا حساب برابر کرلیا۔ سرینا کو سیمی فائنل میں ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکیخلاف سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم انہوں نے کیرولین کا کوشکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ عالمی نمبر ایک سریناکے بموجب ایونٹ میں ہیلپ کیخلاف کامیابی حاصل کرنے پر خوش ہوں۔ہیلپ نے اس پہلے میچ میں پریشان کیا تھا اور میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے بے چین تھی لیکن بالآخر فائنل میں سیمونا کو قابو کرنے میں کامیاب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں نہیں سخت حریف کھلاڑیکا سامنا کرنا پڑا ۔سیمی فائنل میں کیرولین کیخلاف بھی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے اپنے اعصاب میں قابو کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ 33سالہ ٹینس اسٹار سرینا 18 گرانڈ سلام خطاب جیت چکی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ماہ یو ایس اوپن اپنے نام کیا۔اس سے قبل وہ2001،2009 ،2012،2013 اور2014کے خطابات جیتیں۔

TOPPOPULARRECENT