Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / سریندر ناڈا ہریانہ اسٹیلرس کے کپتان مقرر

سریندر ناڈا ہریانہ اسٹیلرس کے کپتان مقرر

نئی دہلی،۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)پرو کبڈی لیگ کی نئی فرنچائزز ہریانہ اسٹیلرس نے 28 جولائی کو شروع ہونے والی لیگ کے اپنے پہلے سیزن کے لئے انجن تیل کمپنی وولوولائین کمنز کو نیا اسپانسر مقرر کیا ہے ۔جے ایس ڈبلیو اسپورٹس کی ملکیت ہریانہ اسٹیلرس کی ٹیم نے حال ہی میں کرناٹک کے ویلاري میں پری سیزن کیمپ میں گزشتہ تین ہفتوں تک مشق کی ہے اور کوچ رنبیر سنگھ کھوکھر نے اس ضمن میں کہا ہے کہ وہ ٹیم کی تیاریوں سے مطمئن ہیں۔ٹیم نے اپنے پہلے سیزن کے لئے سریندر ناڈا کو کپتان اور وزیر سنگھ کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا ہے ۔اس موقع پر وولوولائین کمنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندیپ کالیا نے کہاکہ لیگ کی نئی فرنچائزز ہریانہ اسٹیلرس کا حصہ بن کر ہم بہت خوش ہیں ۔ ٹیم میں بہت سے نوجوان اور شاندار کھلاڑی ہیں اور امید ہے کہ ٹیم شاندار کارکردگی دکھائے گی۔

TOPPOPULARRECENT