Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / سریندر کولی سے ماں کی ملاقات

سریندر کولی سے ماں کی ملاقات

میرٹھ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سزائے موت کے مجرم سریندر کولی کی ماں نے آج 8 سال میں پہلی مرتبہ اپنے بیٹے سے ملاقات کی۔ وہ نتھاری سلسلہ وار ہلاکتوں کے سلسلہ میں 8 سال سے جیل میں ہے۔ 68 سالہ کانتی کولی نے اترکھنڈ سے میرٹھ کا سفر کیا تاکہ یہاں اپنے بیٹے سے ملاقات کرسکیں۔ بعدازاں کانتی نے کہا کہ بااثر افراد نے خود کو بچانے کیلئے اس کے بیٹے ک

میرٹھ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سزائے موت کے مجرم سریندر کولی کی ماں نے آج 8 سال میں پہلی مرتبہ اپنے بیٹے سے ملاقات کی۔ وہ نتھاری سلسلہ وار ہلاکتوں کے سلسلہ میں 8 سال سے جیل میں ہے۔ 68 سالہ کانتی کولی نے اترکھنڈ سے میرٹھ کا سفر کیا تاکہ یہاں اپنے بیٹے سے ملاقات کرسکیں۔ بعدازاں کانتی نے کہا کہ بااثر افراد نے خود کو بچانے کیلئے اس کے بیٹے کو بلی کا بکرا بنایا۔ 42 سالہ سریندر کولی کو سزائے موت سنائی گئی ہے اور میرٹھ جیل میں اسے 12ستمبر کو پھانسی دی جائے گی۔

مالدہ میں 12نو زائیدہ بچو ں کی موت
مالدہ۔/11ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام) مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں گذشتہ دو دنوں میں 12نو زائیدہ بچوں کی موت ہوگئی۔ ایک عہدیدار کے مطابق فوت ہوجانے والے نو زائیدہ بچوں کی عمریں صرف ایک دن تا تین ماہ کے درمیان تھیں۔ سی ایم او ایچ (CMOH) مالدہ دلیپ کمار مونڈل نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT