Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / سریندر کولی کی سزائے موت پر التواء میں توسیع

سریندر کولی کی سزائے موت پر التواء میں توسیع

نئی دہلی 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے آج نتھاری کے عصمت ریزی اور سلسلہ وار قتل کی وارداتوں کے مجرم سریندر کولی کی سزائے موت پر تعمیل پر حکم التواء میں 29 اکٹوبر تک توسیع کردی۔ جسٹس ایچ ایل دتو کی زیر صدارت سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے مقدمہ کی سماعت 29 اکٹوبر تک ملتوی کردی۔ کولی کی درخواست برائے نظرثانی کی اس دن سماعت ہوگی جس میں قت

نئی دہلی 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے آج نتھاری کے عصمت ریزی اور سلسلہ وار قتل کی وارداتوں کے مجرم سریندر کولی کی سزائے موت پر تعمیل پر حکم التواء میں 29 اکٹوبر تک توسیع کردی۔ جسٹس ایچ ایل دتو کی زیر صدارت سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے مقدمہ کی سماعت 29 اکٹوبر تک ملتوی کردی۔ کولی کی درخواست برائے نظرثانی کی اس دن سماعت ہوگی جس میں قتل کے مقدمات میں سے ایک میں اسے مجرم قرار دیتے ہوئے سنائی ہوئی سزائے موت کی توثیق کردی تھی۔ یہ درخواست اسی فیصلہ پر نظر ثانی کیلئے پیش کی گئی ہے 8 ستمبر کو جسٹس اے آر دوے پر مشتمل بنچ نے کولی کی سزائے موت پر تعمیل پر حکم التواء جاری کیا تھا۔ 2006 میں نوئیڈا کے قریب ایک دیہات نتھاری کے گھر میں کولی نے بچوں کی عصمت ریزی کے بعد ان کا قتل کیا تھا۔ 42 سالہ کولی کی جانب سے وکلاء کی ایک ٹیم نے جس کی قیادت سینئر ایڈوکیٹ اندرا جئے سنگھ کررہی ہے بنچ پر کہا تھا کہ یہ حکم نامہ آدھی رات کے قریب 11.40 بجے شب جاری کیا گیا تھاجبکہ کولی کو پھانسی دی جانے والی تھی۔ اسے 8 ستمبر کی علی الصبح میرٹھ جیل میں پھانسی دی جانے والی تھی۔ وکلاء نے سپریم کورٹ کے 24 جولائی 2014 کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی جس میں سزائے موت کی تعمیل پر حکم التواء جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT