Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / سرینگر جامع مسجد میں تیسرے جمعہ کو بھی نماز ادا نہیں کی جاسکی

سرینگر جامع مسجد میں تیسرے جمعہ کو بھی نماز ادا نہیں کی جاسکی

سرینگر ، 7 جولائی (یو ا ین آئی) کشمیر انتظامیہ نے مسلسل تیسرے جمعہ کو بھی دارالحکومت سرینگر کے پائین شہر میں سخت ترین پابندیاں نافذ کرکے نوہٹہ میں واقع تاریخی و مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی ناممکن بنادی۔ پابندیاں ظاہری طور پر حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی پہلی برسی کے پیش نظر نافذ کی گئی ہیں۔برہان وانی کو گذشتہ برس 8 جولائی کو جنوبی ضلع اننت ناگ کے ککرناگ میں ایک مختصر جھڑپ کے دوران اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ہلاک کیا گیا تھا ۔جامع مسجد میں 23 جون ( جمعتہ الوداع) اور 30 جون کو بھی سخت ترین بندشوں کے ذریعے نماز کی ادائیگی ناممکن بنادی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT