Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / سرینگر جموں قومی شاہراہ پر پولیس گاڑی پر حملہ

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر پولیس گاڑی پر حملہ

سرینگر ۔ 10 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسندوں نے سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ پر قاضی گنڈ کے مقام پر حملہ کیا ۔ حملہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔ انتہاپسندوں نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کی جو سرینگر سے جموں جارہی تھی ۔ ضلع کلگام کے علاقہ بونیگام کے قریب یہ واقعہ پیش آیا ۔ ایک پولیس عہدیدار کے بموجب فوج نے اس علاقہ کا محاصرہ کرلیاہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے ۔

یوپی میں لڑکیوں کو چھیڑنے کیخلاف احتجاج پر لڑکی کو زدوکوب
مظفر نگر ۔ 10 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کالج کی ایک طالبہ جو یوپی کے ضلع مظفرنگر کی ساکن ہے مبینہ طورپر ایک نوجوان کی ہراسانی کا شکار تھی ، اُس نے لڑکی کے احتجاج پر اُس کو زدوکوب بھی کیا تھا ۔ یہ واقعہ سرکیولر روڈ کے پاس کل پیش آیا ۔ جبکہ لڑکی کالج سے گھر جارہی تھی ۔ پولیس کے بموجب ایک مقدمہ درج کرلیا گیاہے اور ملزم بھوپیندر کمار کیخلاف جو مفرور ہے کارروائی کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT