Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / سرینگر سے ایک سکھ طالبہ لاپتہ ہونے کی شکایت

سرینگر سے ایک سکھ طالبہ لاپتہ ہونے کی شکایت

سرینگر ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : ایک سکھ تنظیم نے آج حکومت جموں و کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی میں بلا لحاظ مذہب و ذات پات تمام خواتین کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔ آل پارٹیز سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدر نشین جگموہن رائینا نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی بے عملی سے عوام میں یہ گمان پیدا ہوگیا ہے کہ امتیازات برتے جارہے ہیں ۔ جب کہ وادی میں لڑکیوں اور خواتین کے استحصال سے حالات تشویشناک ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے سرینگر سے ایک سکھ لڑکی کی گمشدگی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے چونکہ ریاست کی چیف منسٹر ایک خاتون ( محبوبہ مفتی ) ہے ۔
لہذا خواتین کی عزت و ناموس کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہئے ۔ جب کہ خواتین کو بلا خوف و خطر گھومنے کے لیے سازگار حالات پیدا کئے جائیں ۔ واضح رہے کہ ایک سکھ طالبہ 11 مئی کو گورنمنٹ کالج فار ویمن جاکر اپنے مکان واپس نہیں آئی ۔ اگرچیکہ شیرگڑھی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی گئی لیکن اب تک لڑکی کا پتہ نہیں چل سکا ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے اس معاملہ میں مداخلت کی اپیل کی ۔۔

بیوی کی خود کشی پر شوہر کو
6 سال کی سزائے قید
نئی دہلی ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : ایک شخص کو دہلی کی عدالت نے اپنی بیوی کو خود کشی پر مجبور کرنے کے الزام میں 6 سال کی سزائے قید دی ہے ۔ عدالت نے کہا کہ خاتون کے خود کشی نوٹ کا جائزہ لینے پر پتہ چلتا ہے کہ شوہر کی اذیتوں نے اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ہے ۔ واقعاتی شواہد کی بناء ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس خاتون کے لیے خود کشی کے سواء کوئی چارہ کار نہیں تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT