Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / سرینگر سے عازمین حج کے پہلے قافلہ کی روانگی

سرینگر سے عازمین حج کے پہلے قافلہ کی روانگی

سرینگر ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : جموں و کشمیر کے 340 عازمین حج کا پہلا قافلہ آج سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر مفتی محمد سعید نے عازمین حج کے پہلے قافلے کو پرتپاک وداع کیا اور ان کے محفوظ سفر اور مناسک حج کی بہ آسانی ادائیگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر آج صبح سویرے سرینگر انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچے اور ایر انڈیا کی راست فلائٹ کے ذریعہ عازمین حج کو روانہ کیا ۔ اس موقع پر چیف منسٹر کی اہلیہ بیگم مفتی سعید ، وزیر حج و اوقاف اے آر دیرائی رکن پارلیمنٹ محبوبہ مفتی ایم پی و رکن حج کمیٹی آف انڈیا محمد سلیم انصاری موجود تھے ۔ مفتی سعید نے ریاست میں امن و ترقی اور عوام کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کرنے کی عازمین حج سے گذارش کی ۔ اس موقع پر حج ہاوز اور طیرانگاہ سرینگر میں بہترین انتظامات کرنے پر چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا ۔ ریاست کے تقریبا 6684 عازمین حج 31 اگست تک روزانہ کی فلائٹس سے مدینہ شریف کے لیے پرواز کریں گے ۔ جس کے لیے ایرانڈیا نے 20 فلائٹس کا انتظام کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT