Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / سرینگر میں عام ہڑتال سیکوریٹی فورسس تعینات

سرینگر میں عام ہڑتال سیکوریٹی فورسس تعینات

سرینگر ۔ 27 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) علحدگی پسند گروپس کی جانب سے 1947 ء میں آج کے ہی دن فوج کے وادی کشمیر میں پیش قدمی کرنے کی برسی مناتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد حکام نے جموں و کشمیر کے اس موسم گرما کے دارالخلافہ میں عوامی حرکات و سکنات پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ دریں اثناء پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ عوامی حرکات و سکنا

سرینگر ۔ 27 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) علحدگی پسند گروپس کی جانب سے 1947 ء میں آج کے ہی دن فوج کے وادی کشمیر میں پیش قدمی کرنے کی برسی مناتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد حکام نے جموں و کشمیر کے اس موسم گرما کے دارالخلافہ میں عوامی حرکات و سکنات پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ دریں اثناء پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ عوامی حرکات و سکنات پر پانچ پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں امتناع عائد کیا گیا ہے جن کے نام اس طرح ہیں، نوہاٹا ، خان یار ، ایم آر گنج ، زادی بل اور صفا کا دل ترجمان کے مطابق ان علاقوں کے علاوہ دیگر حساس علاقوں میں بھی سیکوریٹی فورسس کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی احتجاجی مظاہرے کو ناکام بنایا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT