Friday , July 20 2018
Home / ہندوستان / سرینگر میں پابندیاں برخاست ، معمولات زندگی بحال

سرینگر میں پابندیاں برخاست ، معمولات زندگی بحال

سری نگر، 20نومبر (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر کے آٹھ پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں گذشتہ دو دنوں سے عائد پابندیاں ہٹالی گئی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ شہر کے کسی بھی علاقہ میں آج کوئی پابندیاں نافذ نہیں ہیں۔یو این آئی کے ایک نامہ نگار جس نے پیر کی صبح شہر کے مختلف حصوں بالخصوص پائین شہر کادورہ کیا، نے بتایا کہ سڑکوں پر جو رکاوٹیں ہفتہ کی صبح کھڑی کی گئی تھیں، کو ہٹالیا گیا ہے ۔ تاہم سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کچھ علاقوں میں احتیاطی اقدامات کے طور پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری بدستور تعینات رکھی گئی ہے ۔ نامہ نگار نے بتایا کہ نوہٹہ میں واقع تاریخی و مرکزی جامع مسجد جس کے دروازے ہفتہ کی صبح مقفل کردیے گئے تھے ،کو نمازیوں کے لئے کھلا چھوڑ دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جامع مسجد کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر سے رکاوٹیں ہٹالی گئی ہیں۔ سرکاری دفاتر، بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں میں معمول کا کام کاج بحال ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT