Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / سرینگر میں چوٹی کاٹنے کے واقعات کیخلاف پرتشدد احتجاج

سرینگر میں چوٹی کاٹنے کے واقعات کیخلاف پرتشدد احتجاج

سرینگر۔ 11 اکتوبر (سیات ڈاٹ کام) چوٹی کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف آج وادیٔ کشمیر میں احتجاج کیا گیا جو پرتشدد ہوگیا۔ شہر کے علاقہ بٹمالو میں احتجاجیوں نے پولیس کی مبینہ بے عملی کے خلاف سنگباری کی چوٹی کاٹنے والوں کو تازہ حملوں کے باوجود جو آج علی الصبح ہوئے تھے، گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ پولیس نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا حالانکہ احتجاجیوں مظاہرین کو پیچھے کرکے بھگادیا گیا لیکن بازار کے علاقہ میں تازہ حملے کے خلاف بطور احتجاج بند منایا گیا۔ چوٹی کاٹنے کے واقعات کی وجہ سے اس علاقہ میں خوف پھیل گیا جس کی بناء پر احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ خاص طور پر خواتین، خاطیوں کے حملوں پر برہمی ظاہر کررہی ہیں۔ چوٹی کاٹنے کا ایک اور واقعہ بندی علاقہ میں پیش آیا جبکہ اشرار نے ایک خاتون کی چوٹی کاٹ دی جبکہ وہ علی الصبح وہ اپنے گھر کے باہر حوائج ضروریہ سے فارغ ہونے جارہی تھی۔ پولیس نے خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی ہیں لیکن یہ ٹیمیں بھی کسی خاتون کو گرفتار نہیں کرسکیں حالانکہ چوٹی کاٹنے کے واقعات پوری وادیٔ کشمیر میں ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT