Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / سرینگر میں کرفیو جیسی صورتحال

سرینگر میں کرفیو جیسی صورتحال

سرینگر ۔ 21 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) حریت کانفرنس کی جانب سے ایک ریالی کے انعقاد کے پیش نظر شہر کے سات پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں کرفیو جیسے تحدیدات عائد کئے گئے ہیں ۔ احتیاطی اقدامات کے طور پر دفعہ 144 کا بھی نفاذ کیا گیا ہے ۔ خان یار ، نوہاٹا ، بفا کا دل ، ریتاواڑی ، ایم آر گنج، کرال خود اور زادبال وہ پولیس اسٹیشن علاقے جہاں تحدیدات نافذ کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ اعتدال پسند حریت کانفرنس نے عیدگاہ قبرستان شہدیاں پر اپنے دو شہید لیڈروں میر واعظ ، محمد فاروق اور عبدالغنی لون کی شہادتوں کی برسی منانے کیلئے ایک ریالی کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے ۔ یاد رہے کہ میر واعظ محمد فاروق حریت صدرنشین میر واعظ عمر فاروق کے والد تھے جنہیں 1990 ء میں آج ہی کے دن عسکریت پسندوں نے ان کے مکان میں شہید کردیا تھا جبکہ 2002 ء میں عبدالغنی لون کو بھی اس وقت عسکریت پسندوں نے شہید کردیا تھا جب وہ عیدگاہ میں شہید قائد میر واعظ کی شہادت پر منعقدہ ایک جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔

تین نکسلائٹس گرفتار اور ہتھیاروں کی ضبطی
رائے پور ۔ 21 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ماؤسٹوں سے متاثرہ ضلع بیجا پور میں تین نکسلائٹس کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضہ سے ہتھیار برآمد کئے گئے ۔ دریں اثناء ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ نکسلائٹس کی گرفتاری بھائی رام گڑھ پولیس اسٹیشن کے تحت موضع سورا کھیڑا کے جنگلات سے اس وقت کی گئی جب وہ فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT