Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / سرینگر میں ہندوستانی فوج اتارنے کے 70 سال

سرینگر میں ہندوستانی فوج اتارنے کے 70 سال

علیحدگی پسند قیادت کی اپیل پر ہڑتال، عام زندگی متاثر
سرینگر 27اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ستر سال قبل آج ہی کے دن 27 اکٹوبر 1947 ء کو جموں وکشمیر کے اُس وقت کے حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کی جانب سے ریاست کا ہندوستان کے ساتھ الحاق کرنے کے بعد سری نگر میں ہندوستانی فوج اتارنے کے خلاف کشمیری علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی ، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی طرف سے ہڑتال کی اپیل پر جمعہ کو ریاست کی گرمائی درالحکومت سری نگر کے علاوہ وادی کے دوسرے تمام بڑے قصبوں اور تحصیل ہیڈکوارٹرس میں مکمل ہڑتال سے زندگی کے معمولات درہم برہم ہوکر رہ گئے ۔ سری نگراور وادی کے دیگر قصبہ جات و تحصیل ہیڈکوارٹروں میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔ ہڑتال کے دوران احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر کشمیر انتظامیہ نے شہر کے 7 پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیوں نافذ کردیں۔ ہڑتال کے پیش نظر جمعہ کو وادی بھر میں ریل خدمات معطل رکھی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT