Tuesday , January 23 2018
Home / Top Stories / سرینگر میں 20 گھنٹے طویل انکاؤنٹر ، 2 عسکریت پسند ہلاک

سرینگر میں 20 گھنٹے طویل انکاؤنٹر ، 2 عسکریت پسند ہلاک

سرینگر ۔ 14 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سرینگر کے مضافات میں سکیورٹی فورسیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان گزشتہ 20 گھنٹوں سے جاری فائرنگ کا تبادلہ آج شام ختم ہوگیا اور ایک گھر میں روپوش لشکر طیبہ کے دو مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ اس کارروائی میں دو ملازمین پولیس بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ایک پولیس افسر نے کہاکہ ’’بچھپورہ کے محلہ احمدنگر میں جاری انکاؤنٹر ختم ہوگیا اور گھر میں روپوش دونوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ۔ انھوں نے کہا کہ مہلوک عسکریت پسندوں کی خاکستر نعشیں ، دو اے کے 47 رائفلز اور دیگر اسلحہ اس گھر سے برآمد ہوئے ہیں ۔ پولیس افسر نے کہا کہ مہلوک عسکریت پسند مشتبہ طورپر لشکرطیبہ کے رکن تھے جن کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس علاقہ میں کل شام فائرنگ کا تبادلہ اُس وقت شروع ہوا تھا جب سکیورٹی فورسیس کے تعاون سے پولیس نے عسکریت پسندوں کی تلاشی مہم شروع کی تھی جہاں اُن کی موجودگی کے بارے میں خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی ۔ پولیس آفیسر نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلہ کے آغاز پر ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا لیکن اس گھر کے ساکنان کو جہاں عسکریت پسندوں نے پناہ لی تھی عام شہریوں کو بچانے کیلئے کچھ دیر کیلئے پولیس کارروائی روکنا پڑا تھا ۔ رات بھر خاموشی کے بعد آج صبح کی اولین ساعتوں سے فائرنگ کا تبادلہ دوبارہ شروع تھا ۔

TOPPOPULARRECENT