Saturday , December 15 2018

سرینگر کے بعض علاقوں میں تحدیدات

سری نگر 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سری نگر کے بعض علاقوں میں آج دوسرے دن بھی تحدیدات جاری رہے تاکہ نظم و ضبط برقرار رکھا جائے کیوں کہ علیحدگی پسندوں نے لال چوک سٹی سنٹر سے اقوام متحدہ کے دفتر تک جلوس نکالنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ تحدیدات مضافات میں بھی جاری رہے۔ پولیس کی جانب سے نظم و ضبط کی برقراری کے لئے یہ تحدیدات عائد کی گئی ہیں۔ پولیس نے کہاکہ فوج نے لال چوک آنے والی تمام سڑکوں کی ناکہ بندی کردی ہے اور مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔ صیانتی افواج حساس علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT