Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / سرینگر کے ضمنی لوک سبھا انتخابات کیلئے کُل جماعتی اجلاس

سرینگر کے ضمنی لوک سبھا انتخابات کیلئے کُل جماعتی اجلاس

سرینگر ۔ 12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر فاروق رحمت لون نے مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کا ایک کُل جماعتی اجلاس طلب کیا اور انہیں 9اپریل کے سرینگر لوک سبھا انتخابی حلقہ کے ضمنی انتخابات کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کیا جائے گا اور سیاسی پارٹیوں کو جانچ کے بارے میں اشتہار کے ذریعہ مطلع کیا جائے گا ۔ ذرائع ابلاغ نگران کاری کریں گے ۔ انتخابی اخراجات پر تحدیدات عائد کی جائے گی ۔ متوازی مبصرین کا رجسٹر مرتب کیا جائے گا اور عوامی جلسوں کی اجازت پر کُل جماعتی اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT