Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / سرینگر کے پائین شہر میں سخت ترین پابندیاں نافذ

سرینگر کے پائین شہر میں سخت ترین پابندیاں نافذ

سرینگر 7جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے پائین شہر میں کسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں۔ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی پہلی برسی کے پیش نظر ہفتہ کو امکانی طور پر وادی کے مزید علاقوں بالخصوص جنوبی کشمیر کو بھی پابندی کے دائرے میں لایا جائے گا۔ کشمیری علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے برہان وانی کی پہلی برسی کے سلسلے میں پہلے ہی ایک ہفتے کا احتجاجی پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پروگرام میں 7سے 13 جولائی تک مختلف سرگرمیوں کا اعلان کرتے ہوئے 8 اور 13جولائی کو مکمل اور ریاست گیر ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے ۔ پائین شہر میں سخت ترین پابندیوں کے سبب جمعہ کو تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے ۔ اس کے علاوہ سرکاری دفاتر اور بینکوں میں بھی معمول کا کام کاج بری طرح متاثر رہا۔

TOPPOPULARRECENT