Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / سرینگر ۔لیہہ فضائی رابطہ میں اضافہ کا مطالبہ

سرینگر ۔لیہہ فضائی رابطہ میں اضافہ کا مطالبہ

رکن پارلیمنٹ کی وزیر ہوابازی سے ملاقات : سیاحت کے فروغ پر زور

رکن پارلیمنٹ کی وزیر ہوابازی سے ملاقات : سیاحت کے فروغ پر زور
نئی دہلی۔/3جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) لداخ میں سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے لداخ سے بی جے پی کے پہلے لوک سبھا رکن نے کہا کہ اگر سیاحت کو فروغ دینا ہے تو گجرات سے آنے والے سیاحوں کیلئے بہتر فضائی روابط کی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ نئے وزیر برائے شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو سے ملاقات کے بعد رکن پارلیمنٹ تھوبستان شیوانگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لیہہ میں مثالی سیاحت کو فروغ دینے کے بہت زیادہ امکانات پائے جاتے ہیں۔ لیہہ کے علاوہ سرینگر بھی ایک ایسا علاقہ ہے جہاں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے خصوصی طور پر گجرات سے آنے والے سیاحوں کو بہتر فضائی رابطہ فراہم کئے جانے کی ضرورت ہے۔

ملک میں ایسے سیاحوں کی کمی نہیں ہے جو صرف فضائی سفر کرتے ہیں۔ ٹرین اور بس کا سفر کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ اگر انہیں بہتر فضائی رابطہ ملے تو یقینی طور پر قومی سطح پر بھی سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ یاد رہے کہ مسٹر شیوانگ قبل ازیں ایک آزاد ایم پی کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے، نے کہا کہ گجرات سے آنے والے سیاحوں کی قابل لحاظ تعداد ہے۔ مسٹر گجپتی راجو سے انہوں نے کل شام ملاقات کی تھی وہاں انہوں نے وزیر موصوف سے درخواست کی کہ گجرات سے سرینگر اور لیہہ کیلئے راست فلائٹس چلائی جائیں جس کی وجہ سے نہ صرف سیاحت کے شعبہ کو زیادہ فائدہ ہوگا بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ایک عرصہ سے جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے اک مطالبہ کیا جارہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ سیاح جموں و کشمیر کی بلا خوف و خطر سیر کریں اور ملک کا کوئی علاقہ ایسا نہ ہو جہاں سے سیاح یہاں نہ آئیں۔ فی الحال ملک بھر سے سرینگر کیلئے فی یوم 26فلائٹس اور لیہہ کیلئے 7فلائٹس چلائی جاتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT