Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سریکانت ، انڈونیشین ماسٹرس فائنل میں داخل

سریکانت ، انڈونیشین ماسٹرس فائنل میں داخل

مالانگ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاپ سیڈ ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار کڈمبی سریکانت آج میزبان ملک کے کھلاڑی گینٹنگ انتھونی کو شکست دیتے ہوئے انڈونیشیا ماسٹرس گرینڈ پری گولڈ بیڈمنٹن کے فائنل میں پہونچ گئے۔ رواں سال ان کی چوتھے فائنل میں رسائی ہے۔ سیمی فائنل میں عالمی نمبر 9 کڈمبی سریکانت نے 39 ویں مقام کے حامل انڈونیشیا کے حریف انتھونی کو 21-13، 21-19 سے شکست دی۔ 120,000 امریکی ڈالرس انعام کے اس مقابلے میں ہندوستانی اسٹار کو دشوار گذار کھیل کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ پہلے کے پانچ چھ ٹورنمنٹس میں کھیلتے ہوئے وہ شکست سے دوچار ہوگئے تھے۔ سریکانت کو پہلے کھیل میں 7-2 سے سبقت حاصل تھی لیکن انتھونی نے بھی سخت محنت و جانفشانی کا مظاہرہ کیا اور 13-12 پر پہونچ گئے۔ بعدازاں حیدرآبادی شٹلر نے اپنے کھیل کا انداز بدل دیا چنانچہ لگاتار 9 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے نتیجہ تبدیل کردیا اور کھیل پر ان کی کامیابی کی مہر ثبت ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT