Tuesday , December 11 2018

سریکانت نے انڈونیشیا اوپن جیت لیا

جکارتہ۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیاڈمنٹن کھلاڑی کڈمبی سریکانت نے جاپانی کھلاڑی کزوماسا سکائی کو شکست دے کر اپنے کریر میں پہلی مرتبہ انڈونیشیائی اوپن سوپر سیریز خطاب حاصل کرلیا ہے۔ فائنل میں سریکانت نے سکائی کو بہ آسانی 21-11، 21-19 سے شکست دی۔ اس ٹورنمنٹ میں سریکانت کا مظاہرہ انتہائی شاندار رہا جیسا کہ انہوں نے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک جنو بی کوریا کے سان وان ہو کو شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT