Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سریکانت کو فائنل میں شکست

سریکانت کو فائنل میں شکست

ملنگ۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے کے سریکانت کو آج 120,000 ڈالرس انڈونیشین ماسٹرس گرانڈ پری گولڈ بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ کے مینس سنگلس فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سریکانت نے ابتداء میں اچھا مظاہرہ کیا لیکن عالمی نمبر 12 اور پسندیدہ کھلاڑی انڈونیشیا کے ٹومی سوگیرتو کے مقابلہ انہیں 21-17, 13-21, 22-24 سے شکست ہوئی۔ عالمی نمبر 9 سریکانت جنہوں نے سویس اوپن اور انڈیا سوپر سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی، انہیں سوگیرتو کے خلاف 1-2 سے شکست ہوئی۔ یہ پہلا مقابلہ ہے جہاں سریکانت اور سوگیرتو دونوں کو کافی جدوجہد کرنی پڑی لیکن تیسرے ٹسٹ میں ہندوستانی کھلاڑی کو شکست ہوگئی۔ وقفہ کے بعد دونوں کھلاڑی برابری پر تھے اور سوگیرتو نے شاندار اسٹروک لگاتے ہوئے برتری حاصل کرلی۔ سریکانت نے جہاں 17-13 کی سبقت حاصل کی تھی، چند ایسے غلطیاں کیں جسکا فائدہ سوگیرتو کو ہوا۔ ایک مرحلہ پر جبکہ اسکور 5-6 تھا سوگیرتو نے متنازعہ پوائنٹ جیتا لیکن ایمپائر نے فوری فیصلے کو تبدیل کردیا۔ اس کے بعد سریکانت نے شاندار مظاہرہ جاری رکھالیکن دوسری طرف سوگیرتو نے 13-9 کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ ایک مرحلہ پر سریکانت نے دونوں کے درمیان فرق کو 18-19 سے کم کردیا لیکن حریف کھلاڑی نے دو میچ پوائنٹس بچائے جس کا انہیں فائدہ ہوا۔ سریکانت چہارشنبہ سے دوبئی میں شروع ہورہی باوقار بی ڈبلیو ایف سوپر سیریز میں حصہ لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT