Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / سریکانت ۔ پرانوئے سیمی فائنل مقرر، سندھو بھی کامیاب

سریکانت ۔ پرانوئے سیمی فائنل مقرر، سندھو بھی کامیاب

پیرس 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فرنچ اوپن سوپر سیریز بیڈمنٹن چمپئن شپس کے سیمی فائنلس کے نتائج جو کچھ بھی ہیں ، یہ طے ہے کہ مینس سنگل فائنل میں ایک ہندوستانی 3,75,000 امریکی ڈالروالے ایونٹ میں خطاب کے لئے مسابقت کرے گا کیوں کہ کدمبی سریکانت اور ایچ ایس پرانوئے نے اپنے کوارٹر فائنلس میں مختلف نوعیت کی کامیابی کے ذریعہ آخری 4 کے مرحلہ میں ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ طے کرلیا ہے۔ پرانوئے نے جنوبی کوریا کے جیون ہیوک جین کے مقابل 21-16، 21-16 کی کامیابی محض 47 منٹ میں درج کرائی جبکہ سریکانت کو 8-21 ، 21-19 ، 21-19 کی کامیابی کیلئے جدوجہد کرنی پڑی۔ 24 سالہ ہندوستانی اسٹار نے 21 سالہ چینی شٹلر شی ہوقی کو زائداز ایک گھنٹے کی مسابقت میں ہرایا۔ قبل ازیں سیکنڈ سیڈ پی وی سندھو نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کم عمر چینی حریف چین یوفی کو 21-14 ، 21-14 سے محض 42 منٹ میں شکست دی۔ دراز قد ہندوستانی فائنل میں جگہ پانے کیلئے جاپان کی اکین یاما گوچی سے مقابلہ کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT