Saturday , February 24 2018
Home / جرائم و حادثات / سری رام سٹی یونین فینانس کی دھوکہ دہی

سری رام سٹی یونین فینانس کی دھوکہ دہی

حیدرآباد /13 نومبر ( سیاست نیوز ) مغل پورہ پولیس نے سری رام سٹی یونین فینانسلمیٹیڈ واقع شاہ علی بنڈہ کے خلاف دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ طلائی زیورات کو رہن رکھتے ہوئے قرض فراہم کرنے کے بہانے مذکورہ ادارہ کے ذمہ دار نے عوام کو بڑے پیمانہ پر دھوکہ دیا ہے ۔ گولی پورہ کے ساکن بی ہریش یادو نے پولیس مغل پورہ میں اس تعلق سے ایک شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ اس نے مذکورہ فینانس کمپنی کے پاس 72 گرام طلائی زیورات رہن رکھائے ۔ قرض کی ادائیگی کے ذریعہ اپنے طلائی زیورات واپس لینے کیغرض سے اس نے شری رام فینانس لمیٹیڈ کے منیجر اور دیگر انتظامیہ سے ربط پیدا کیا لیکن وہ اسے زیورات لوٹانے میں ناکام رہے ۔ پولیس مغل پورہ نے سری رام سٹی یونین فینانس لمیٹیڈ کے چیرمین اور دو منیجرس کے خلاف دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT