Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری سانت پر تاحیات پابندی برقرار

سری سانت پر تاحیات پابندی برقرار

نئی دہلی۔18اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )آئی پی ایل 2013 میں اسپاٹ فکسنگ کے باعث تاحیات پابندی کے شکار ہندوستانی بولر سری سانت کی کھیل میں واپسی کی امیدیں دم توڑ گئیں جو کیرالہ کی جانب سے رانجی ٹرافی کھیلنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ کیرالہ ہائی کورٹ کی ڈویڑن بنچ نے 34 سالہ بولر پر بی سی سی آئی کی جانب سے تاحیات پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا۔ یاد رہے کہ اگست میں دہلی کی خصوصی عدالت نے سری سانت کو آئی پی ایل مقدمہ سے بری کردیا تھا۔ سری سانت نے کیرالہ ہائی کورٹ کا حالیہ فیصلہ انتہائی مایوس کن قرار دیا ہے۔

وارنر کو اسٹوکس کی سزا کا انتظار
سڈنی۔18اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے بین اسٹوکس معامہ کا موازنہ 2013 میں اپنے جو روٹ کو پنچ مارنے والے معاملے سے کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ بین اسٹوکس کے برسٹل کے بار میں جھگڑے کی فوٹیج دیکھ کر ایسا لگا کہ انہوں نے تو کچھ کیا ہی نہیں تھا۔ ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ انہیں اس وقت جو سزا دی گئی اسے انہوں نے قبول کیا لیکن اب یہ انگلش پولیس اور ای سی بی پر منحصر ہے کہ بین اسٹوکس کو کیا سزا دی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT