Sunday , October 21 2018
Home / ہندوستان / سری سری سے ملاقات میں سیاسی پہلو شامل نہیں

سری سری سے ملاقات میں سیاسی پہلو شامل نہیں

لکھنؤ۔ /4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے آرٹ آف لیونگ کے بانی سری سری روی شنکر کے ساتھ کی گئی ان کی ملاقات سے کسی سیاسی زاویہ کو مربوط نہیں کیا جانا چاہئیے ۔ وہ (روی شنکر) ایودھیا تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ملاقات کی پس پردہ کسی سیاست کو نہیں دیکھا جانا چاہئیے ‘‘ ۔ آدتیہ ناتھ نے کہا کہ روحانی گرو ان کے برسوں پرانے روابط ہیں اور جب کبھی وہ لکھنؤ آتے ہیں ان سے ملاقات کرتے ہیں ۔ اس میں کوئی سیاسی زاویہ نہیں دیکھا جاناچاہئیے ۔ روی شنکر گزشتہ ایک سال کے دوران ریڈیو کانفرنس کے ذریعہ یا شخصی طور پر ایودھیا ، بنگلور ، لکھنؤ ، دہلی ، حیدرآباد اور چینائی میں 500 سے زائد قائدین سے ملاقات اور بات چیت کرچکے ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے علحدہ شدہ رکن مولانا سلمان ندوی سے ملاقات کی تھی اور /28 مارچ کو لکھنؤ میں مسلم علماء سے ملاقات کا منصوبہ بنایا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT