Wednesday , October 17 2018
Home / ہندوستان / سری سری سے کوئی خاص موضوع پر بات نہیں ہوئی:یوگی

سری سری سے کوئی خاص موضوع پر بات نہیں ہوئی:یوگی

لکھنؤ20نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج انکشاف کیا کہ روحانی پیشوا سری سری روی شنکر سے ان کی رسمی ملاقات ہوئی تھی اور اس میں کسی ایک خاص معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔یوگی نے یہاں ایک نیوز چینل کے پروگرام میں کہا کہ سری سری روی شنکر اجودھیا تنازعہ میں فریق نہیں ہیں۔ بات چیت ہوگی بھی تو تینوں فریقوں کے درمیان ہی ہوگی۔ تینوں فریق بیٹھ کر بات چیت کر لیتے ہیں تو خوش آئند ہے ، نہیں تو آئندہ 5 دسمبر سے اس معاملہ میں سپریم کورٹ میں ہر روز سماعت ہونی ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عدالت میں روزانہ سماعت شروع ہونے کے بعد بات چیت کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا۔

TOPPOPULARRECENT