Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / سری سری کے ثقافتی ایونٹ میں صدر کی عدم شرکت

سری سری کے ثقافتی ایونٹ میں صدر کی عدم شرکت

نئی دہلی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اس فیسٹیول میں شرکت نہیں کریں گے جس کا اہتمام ’آرٹ آف لیونگ‘ کے سری سری روی شنکر کے زیراہتمام جمعہ کو یہاں شروع ہورہا ہے۔ اس بارے میں یہ تنازعہ پیدا ہوگیا ہیکہ یہ سہ روزہ ثقافتی تقریب دریائے یمنا کے سیلاب زدہ علاقہ میں منعقد کیا جارہا ہے۔ راشٹرپتی بھون کے ایک عہدیدار نے آج یہاں کہا کہ صدرجمہوریہ بعض ناگزیر حالات کے سبب اس تقریب میں شرکت نہیں ہوسکتے۔ پرنب مکرجی نے قبل ازیں اتوار کو اختتامی تقریب میں شرکت سے اتفاق کرلیا تھا۔ جہاں منتظمین کو اس تقریب میں لاکھوں افراد کی شرکت کی توقع ہے، وہیں بعض ماہرین کی جانب سے تشویش ظاہر کی گئی ہیکہ یہ تقریب مشرقی دہلی میں پہلے سے آلودہ دریا کے سیلاب سے متاثرہ خطہ میں انعقاد کے سبب ماحول کو ممکنہ طور پر نقصان ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT