Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سری سنت بی جے پی کے امیدوار

سری سنت بی جے پی کے امیدوار

نئی دہلی۔24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )بین الاقوامی کرکٹ،میچ فکسنگ اور فلم نگری میں قسمت آزمانے والے داغدار ہندوستانی فاسٹ بولر سری سنت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے کیرالہ اسمبلی کیلئے انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کردیا۔  بی جے پی کی لیڈرشپ اس بارے میں ریاستی سیاست دانوں سے مزید بات چیت کر رہی ہے حالانکہ سری سنت سے انتخابات  لڑنے کی درخواست بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے کی تھی۔

میڈرڈ، بارسلونا اور لیورپول کی چیمپئنز کپ میں شرکت
لندن۔24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ریال میڈرڈ، بارسلونا اور لیورپول نے انٹرنیشنل چیمپئنز کپ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ امریکہ میں ہونے والے ایونٹ میں بائرن میونخ، پیرس سینٹ جرمین، اے سی میلان اور انٹرمیلان حصہ لیں گی جبکہ دفاعی چیمپئن چیلسی ، لیسٹر سٹی اور سیلٹک نے ابھی تک ایونٹ کھیلنے کی حامی نہیں بھری ہے۔ ایونٹ کے ڈائریکٹر چارلی اسٹیٹالانو نے کہاکہ یورپین اور انگلش ٹیموںکے کھیلنے سے ایونٹ کو مزید استحکام ملے گا۔

TOPPOPULARRECENT